اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حالیہ سالوں میں پاکستان میں استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہونے والے اسٹریٹ کرائم کی بیشتر وارداتوں میں نشے کے عادی افراد ملوث پائے جاتے ہیں، نشے کے عادی افراد اپنی لت پوری کرنے کے لیے چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرتے ہیں، وہ گٹروں کے ڈھکن، سرئیے اور لوہے کا سامان چرا کر فروخت کر دیتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کے نشے میں دھت ایک شخص کھمبے پر چڑھ کر چوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ویڈیو میں بتایا جا رہا ہے کہ جس جگہ یہ کھمبا لگا ہوا ہے وہاں سامنے جیل ہے لیکن اسے کوئی ڈر نہیں ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کراچی غیر ملکیوں کے لیے جنت ہے اور مقامی افراد روزگار کے لیے دھکے کھا رہے ہیں۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوپی، سی پی، بھوپال اور بہار سے آنے والے تمام غیر مقامیوں کو واپس بھیجا جائے اور سندھیوں کا شہر کراچی ان کو واپس کیا جائے۔
ارسلان علمدار لکھتے ہیں کہ کراچی کے حالات کچھ ایسے ہیں’ مالِ مفت دل بے رحم‘۔
عمران نامی ایکس صارف لکھتے ہیں کہ غیر مقامی لوگوں کو یہاں ہر سہولت میسر ہے جبکہ مقامی لوگ بےروزگاری سے لڑ لڑ کر جی رہے ہیں۔
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…