دو جوڑوں میں پرورش ہوئی، آج کپڑوں کے برانڈ کی مالک ہوں، کومل عزیز کا حیران کن انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)اداکارہ کومل عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پرورش کپڑوں کے دو جوڑوں کے ساتھ ہوئی مگر آج وہ کپڑوں کے برانڈ کی مالک ہیں . ے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت ساری مشکلات کا سامنا کیا، کیوں کہ وہ والد کے جلد فوت ہوجانے اور بغیر بھائی کے پدرشانہ نظام میں پلی بڑھی .

اداکارہ نے ایک مداح کی جانب سے اپنی مضبوطی سے متعلق پوچھے جانے پر کہا کہ بہت ساری مشکلات جھیلنے اور غربت کی وجہ سے اچھی تعلیم نہ حاصل کرپانے کے باوجود کامیابی حاصل کرنے کی وجہ سے مضبوط بنی . کومل عزیز خان نے کہا کہ وہ کسی بھی پاکستانی اداکار سے متاثر نہیں ہیں، کیوں کہ زیادہ تر اداکار پیسے بنانے اور کمانے کی ترغیب دیتے ہیں . اداکارہ نے کہا کہ وہ عبدالستار ایدھی اور ادیب رضوی جیسی انسانیت کی خدمت کرنے والی شخصیات سے متاثر ہیں، جو دکھاوے کے بغیر فلاحی کام کرتے ہیں . اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب وہ 15 برس کی تھیں تب سے ہی انہوں نے کاروبار کی تربیت لینا شروع کی تھی اور محض 18 سال کی عمر میں انہوں نے سونے میں سرمایہ کاری کرنا شروع کی . اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان سمیت امریکا سے بھی بزنس کی تعلیم حاصل کی اور بزنس پر لکھی بہت ساری کتابیں بھی پڑھیں اور کاروبار کرنا ان کا سب سے بڑا جذبہ ہے . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بزنس و اکنامکس میں بیچلر کیا ہے جب کہ ان کی بہن ڈاکٹر ہیں اور وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے خاندان نے ان کے جہیز کے بجائے ان کی تعلیم پر خرچ کیا . ایک اور سوال کے جواب میں کومل عزیز خان نے دعویٰ کیا کہ ان کی پرورش صرف کپڑوں کے دو جوڑوں کے ساتھ ہوئی مگر آج وہ ایک کپڑوں کے برانڈ کی مالک ہیں . اداکارہ کومل عزیز خان نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں کوئی بھی انہیں متاثر کرنے میں کامیاب نہیں رہا ہے، وہ صرف ان لوگوں سے متاثر ہوتی ہیں جو انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کیے بغیر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں . اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ انڈسٹری میں کس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں . اداکارہ نے طویل جواب دیتے ہوئے انڈسٹری کی خستہ حالی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ہمارے پاکستانی اداکاروں کے بارے میں کیا متاثر کن ہے، ان کی شکل ، پیسے ، یا مزید پیسے کمانے کی تیاری؟ . انہوں نے بتایا کہ وہ عبدالستار ایدھی اور ادیب رضوی جیسی شخصیات سے متاثر ہیں ، اور ایسے ہی دیگر ان تمام لوگوں سے متاثر ہیں جو انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کیے بغیر خدمتِ خلق کرتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں