بند ناک کھولنے کا سب سے آسان اور تیز ترین طریقہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا ہے۔اس سے نجات کے لئے ہم ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے یہ مسئلہ کبھی تو حل ہوجاتا ہے اور کبھی بہت زیادہ تکلیف دہ ہونے لگتا ہے۔ مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کی ماہرڈاکٹر لیزا ڈی سٹیفنو کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ادویات کی وجہ سے ریشہ اندر کی رہ جاتا ہے ،چھاتی جکڑی جاتی ہے اور مزید پیچیدگیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔اس کاکہنا ہے کہ اگر دوائیوں کے بغیر جلد اس مسئلے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دو

مشوروں پر عمل کریں۔ اپنے انگوٹھے اور زبان کا استعمال اپنے انگوٹھے کے ساتھ اپنی بھنووں کے درمیانی حصے کو تین سے چار سیکنڈ کے لئے دبائیں اور پھر اپنی زبان کو منہ کے اوپر والے حصے سے لگا دیں۔اس حرکت کی وجہ سے آپ کے ناک کے اندر موجود بلغم باہر آئے گا۔اس عمل کو 20سیکنڈ تک باری باری دہرائیں اورآپ کو کافی سکون محسوس ہوگا اور آپ بآسانی سانس لے سکیں گے۔ اپنی چھوٹی انگلی کا استعمال کریں دیکھنے میں یہ بہت عجیب لگتا ہے لیکن یقین کریں یہ بہت ہی کارگر نسخہ ہے۔اپنے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو اپنے منہ میں لے جائیں اور جتنا ہوسکے بائیں جانب حلق کے گوشت کو چھوئیں (آخری دانت سے جتنا بھی پیچھے لیجا سکیں ) اور اسے اوپر کی جانب دبائیں۔اس عمل کو تین سیکنڈ تک کرنے سے چہرے میں کچھ مسلز حرکت میں آجائیں گے اور بلغم باہر آجائے گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

34 mins ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

46 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

60 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

1 hour ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

2 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

2 hours ago