امریکہ نے طویل عرصے بعد پاکستان کیلئے اپنا سفیر نامزد کردیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکا نے طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے اپنا سفیر نامزد کردیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ارمن بلوم کو پاکستان میں امریکا کا نیا سفیر نامزد کیا گیا ہے، ڈونلڈ بلوم اس سے قبل تیونس میں امریکا کے سفیر رہے۔وائٹ ہاؤس کا بتانا ہے کہ ڈونلڈ بلوم سینئر فارن سروس کے کیرئیر ممبر ہیں، وہ اسرائیل میں قونصل جنرل کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں جب کہ کابل سفارتخانے میں پولیٹیکل کونسلربھی رہے ہیں۔ڈونلڈ بلوم قاہرہ، بغداد اور کویت میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ لیبیا کے لیے امریکا کے ناظم الامور ، مقبوضہ بیت

المقدس کے اسرائیلی قونصل خانےمیں قونصل جنرل، بغداد میں ملٹی نیشنل فورس انگیجمنٹ سیل کے سیاسی قونصلر رہ چکے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے مطابق بلوم نے مشی گن کی یونیورسٹی سےتعلیم حاصل کی اور وہ عربی بول سکتے ہیں۔ڈونلڈبلوم کی بحیثیت پاکستان میں سفیر تعیناتی کے لیے سینیٹ کی منظوری باقی ہے۔یاد رہےکہ پاکستان میں طویل عرصے سے امریکا کا کوئی سفیر نہیں اور اس وقت انجیلاایگلر بحیثیت ناظم الامور خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

2 hours ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

2 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

2 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

7 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

8 hours ago