پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے وقت نہ دینے پر سیخ پا ہوگئے، وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا “ورکر کو عزت دو “کے نعروں سے گونج اٹھا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعلی ہاؤس خیبرپختونخوا میں ورکرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا، احتجاج اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان نے کیا۔
وزیراعلی ہاؤس میں ورکرز کے احتجاج کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں پی ٹی آئی کارکنوں کو وزیراعلی ہاؤس میں ورکر کو عزت دو کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان رہائی کے بعد وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لیے آئے تاہم ورکرز کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 3 گھنٹے انتظار کرایا اور 5 منٹ کی ملاقات میں خود بولے اور واپس چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی طرف سے رہا کارکنان کو پیسے دینے پر ورکر طیش میں آگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔وزیر اعلیٰ مختصر گفتگو کے بعد واپس جانے لگے تو تحریک انصاف کے کارکنان نے ورکر کو عزت دو کے نعرے بلند کیے۔
مشتعل کارکنان وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مرکزی دروازے کے باہر کچھ دیر تک نعرے بازی کرتے رہے، احتجاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی ہاؤس میں موجود تھیں۔
ذرائع کے مطابق ناراض ورکرز کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور 5 منٹ کی ملاقات میں صرف خود بولے اور واپس چلے گئے، ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے گرفتار ہوئے تھے، چند روپے کے لیے نہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ رابطے…
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی قیمتوں کو پھر پرَ لگ گئے، فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ہو…
کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ پولیس نے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ اور ہوٹل آئی کے ریکارڈ کے بغیر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حج 2025سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کو بڑی کامیابی مل گئی۔ نجی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مدت…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست…