نہتے شہریوں پر حملہ کرنیوالے بزدل دہشتگرد انجام کو ضرور پہنچیں گے:وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت
لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے . وزیر اعلیٰ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے .
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ نہتے شہریوں خواتین اور بچوں پر حملہ کرنے والے بزدل دہشت گرد انجام کو ضرور پہنچیں گے .
. .