لاہور(قدرت روزنامہ )”میں اس کابندہ بنوں گا…… جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا“ . وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم اقبالؒ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم اقبالؒ پرعظیم مفکر اورشاعرعلامہ اقبالؒ کی فکروبصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں .
قیام پاکستان کیلئے شاعر مشرق کی فکری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا . نسل نو کے لیے شاعر مشرق اقبالؒ کا پیغام خودی اوربیداری ہے .
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو فکراقبال سے روشناس کرانا بے حد ضروری ہے . شکوہ اورجواب شکوہ علامہ اقبالؒ کی لازوال تخلیقات ہیں . علامہ اقبالؒ کی شاعری اردو زبان پرلازوال احسان ہے،فارسی کلام بھی اپنی مثال آپ ہے . کلام اقبالؒ کوتعلیمی نصاب کا زیادہ سے زیادہ حصہ بنانے کی ضرورت ہے . یوم اقبالؒ پر شاعر مشرق کی فکر کو اپنانے اورپاکستان کو سربلندکرنے کا عہد کرتے ہیں . اقبالؒ کی تعلیمات اورافکار پر عمل ہی ان سے عقیدت کا بہتر طریقہ ہے .
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کوبیداری کا پیغام دیااوردوقومیت کاشعوربیدار کیا . علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے نوجوانان برصغیر کو بلند ی کردار کاشعور دیا . علامہ اقبالؒ کی فکرانگیز شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحرک اوربیدار قوم میں تبدیل کردیا . شاعر مشرق کی فکر اورسوچ کے مطابق پنجاب کے دہقان کو خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں . ”ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا ……دردمندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا“پسندیدہ اشعار میں شامل ہیں . ”میرے اللہ برائی سے بچانامجھ کو ……نیک جوراہ ہو،اس رہ پہ چلانا مجھ کو“بچوں کیلئے میری دعا ہے .
. .