اسلام آباد (قدرت روزنامہ )جمعیت علماءاسلام (ف) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کی خبروں پر وضاحت جاری کردی ہے۔ گزشتہ روز ذرائع نے خبر دی تھی کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک مرتبہ پھر بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں، ان رابطوں میں جے یو آئی نے عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی سینیٹر کامران مرتضیٰ کو اس سلسلے میں کوئی ٹاسک دیا گیا ہے۔ اسلم غوری نے کہا کہ میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہونا چاہئے، پی ٹی آئی سے بطور اپوزیشن جماعت رابطہ ہے اور رہے گا، مختلف ایشوز پر ملاقاتوں اور مشاورتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…