دیر(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے اے این پی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے . تفصیلات کے مطابق زاہد خا ن کا کہناتھا کہ کل میرے حلقے دیر میں میری رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن ہوگا جس میں اے این پی چھوڑنے اور مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کروں گا .
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر امیر مقام کی موجودگی میں مسلم لیگ(ن )میں شمولیت کا اعلان کروں گا . یاد رہے کہ زاہد خان نے کئی ماہ سے پارٹی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی .
"سماء نیوز" سے خصوصی گفتگو میں زاہد خان کا کہناتھا کہ خاندان اور ساتھیوں کی مشاورت سے( ن) لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، میرے ساتھ ورکرز بھی (ن) لیگ میں شامل ہوں گے .
واضح رہے کہ سینیٹر زاہد خان 34 سال تک عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ رہے ہیں .
. .