دیر(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے اے این پی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق زاہد خا ن کا کہناتھا کہ کل میرے حلقے دیر میں میری رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن ہوگا جس میں اے این پی چھوڑنے اور مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کروں گا ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر امیر مقام کی موجودگی میں مسلم لیگ(ن )میں شمولیت کا اعلان کروں گا ۔ یاد رہے کہ زاہد خان نے کئی ماہ سے پارٹی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی ۔
“سماء نیوز” سے خصوصی گفتگو میں زاہد خان کا کہناتھا کہ خاندان اور ساتھیوں کی مشاورت سے( ن) لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، میرے ساتھ ورکرز بھی (ن) لیگ میں شامل ہوں گے ۔
واضح رہے کہ سینیٹر زاہد خان 34 سال تک عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ رہے ہیں ۔
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…