اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی میڈیا کے کرکٹ ٹیم پاکستان نہ آنے سے متعلق دعویٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھارت کو سخت ردعمل دینے کے حق میں ہوں۔
ہم نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت اس وقت پاکستان کے ساتھ بالواسطہ جنگ کی حالت میں ہے اور وہ اس معاملے پر بھارت کو سخت ردعمل دینے کے حق میں ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ملک میں عدم استحکام کےلیے کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں چینی شہریوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے تاکہ چینی یہاں سے چلے جائیں، افغانستان کی زمین پاکستان میں دہشت گردی کےلیے استعمال ہوتی ہے۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ افغان حکومت کا ان عناصر کے خلاف کارروائی کےلیے فیصلہ کن اقدامات کرناپڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی بیسز موجود ہیں، انہیں مقامی سہولت کاری بھی حاصل ہے۔
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…