’ایگ آن سپون‘ میکسیکو میں نیا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میکسیکو کے شہر جلیسکو میں 2 ہزار سے زیادہ طلبا نے چمچ پر انڈے کو متوازن رکھ کر کامیابی کے ساتھ دوڑ مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی ہے کہ 2,039 افراد نے قواعد کے مطابق دوڑ مکمل کر کے برطانیہ کاریکارڈ توڑ دیا ہے۔
میکسیکو کے شہر جلیسکو میں 2024 کی ایک انوکھی دوڑ میں انڈے کی زردی کے رنگ کا لباس پہنے تقریباً 2,039 طلبا و طالبات نے چمچ پر انڈے کو متوازن رکھ کر دوڑ میں حصہ لیا اور اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطلوبہ قواعد کے مطابق کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔
میکسیکو کے شہریوں نے یہ ریکارڈ انڈوں کے ایک میلے میں مکمل کیا، یہ مقابلہ اس سے قبل لندن میں منعقد ہوا تھا جس میں 1،400 لوگوں نے دوڑ مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا جسے میکسیکو کے طلبا و طالبات نے توڑ دیا۔
ٹیپاٹلان پولٹری فارمرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس پروگرام میں مقامی ہائی اسکول کے تقریباً 2700 طالب علموں نے حصہ لیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی ہے کہ2700 میں سے 2,039 شرکا نے قواعد کے مطابق ریس مکمل کی، جس سے یہ باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا ’ایگ آن سپون‘ مقابلہ بن گیا ہے۔
یہ مقابلہ جلیسکو شہر میں منعقد ہوا جو ایک ایسا علاقہ ہے جہاں میکسیکو میں انڈوں کی ضروریات کا نصف پیدا کرتا ہے، یہ پیداوار یہاں کی مقامی ثقافتی اور معاشی اہمیت کی علامت کے طور پر بھی جانی جاتی ہے۔
اس مخصوص دوڑ کے علاوہ میلے میں انڈوں کی تھیم پر مبنی دیگر دلچسپ پرگرام بھی پیش کیے گئے، ان میں انڈوں کا توڑنا، کارٹ ریس، سائیکل ریس اور انڈوں کے 100 مختلف پکوانوں پر مشتمل کھانا پکانے کی نمائش بھی شامل تھی۔
یہ میلہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے، جس میں مقامی کمیونٹی اکٹھی ہوتی ہے اور انڈوں کی ریکارڈ پیداوار کا جشن مناتی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

3 mins ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

18 mins ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

30 mins ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

6 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

6 hours ago