چیف جسٹس پاکستان کی پالیسی کے ثمرات، سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں کمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوتعینات چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی مقدمات کی تعداد کم کرنے کے لیے پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہوگئے۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ ایک ہفتے میں دائر اور نمٹائے جانے والے مقدمات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
سپریم کورٹ میں کیسز کی 5 نومبر تک کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 302 مقدمات دائر ہوئے جبکہ کل 679 مقدمات کی سماعت کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے میں 377 مقدمات نمٹائے گئے، 5 نومبر کے روز 38 مقدمات دائر ہوئے جبکہ کل 220 مقدمات نمٹائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں اب زیر التوا مقدمات کی تعداد کم ہو کر 59 ہزار 435 رہ گئی ہے، اس سے قبل زیرالتوا مقدمات کی تعداد 59 ہزار 782 تھی۔

Recent Posts

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

13 mins ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

24 mins ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

6 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

6 hours ago

مراکز صحت کی ری ویمپنگ کیلیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر، بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہونگی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…

6 hours ago