پاکستان کے لیے اعزاز، طیب اکرام 8 سال کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سربراہ مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے طیب اکرام 8 سال کی مدت کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ اس بات کا باضابطہ اعلان عمان کے دارالحکومت عمان میں آئی ایچ ایف کانگریس کے اجلاس میں کیا گیا۔
عمان میں آئی ایچ ایف کے اجلاس کے دوران طیب اکرام کی متفقہ طور پر پہلے سے منظور شدہ مدت میں مزید 4 سال کی توسیع کر کے اسے 8 سال کر دیا گیا ہے۔ انتخابی عمل کے دوران کوئی مقابلہ کرنے والا امیدوار نہیں تھا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے طیب اکرام نریندر بترا کے استعفے کے بعد گزشتہ 2 سال سے آئی ایچ ایف کے قائم مقام صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ عبوری مدت مکمل ہونے کے ساتھ ہی انتخابات ہوئے جس میں طیب اکرام واحد امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔
اپنے انتخاب کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے طیب اکرام نے ہاکی کی عالمی باڈی کی قیادت کرنے کو اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دیا اور کہا کہ ہاکی کی باڈی کا صدر مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے۔ اب میرے پاس مزید تعاون کا موقع ہے اور میں ہاکی کے کھیل کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔
اس سے قبل طیب اکرام 49 ویں ایف آئی ایچ کانگریس میں بھی بلا مقابلہ دوبارہ منتخب ہونے والے تھے، ایف آئی ایچ کے صدر کی حیثیت سے طیب اکرام کی یہ مسلسل دوسری مدت ہے۔ وہ پہلے ہی سے اس عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھےوہ پہلی بار 2022 میں بھارت کے نریندر بترا کے استعفیٰ دینے کے بعد منتخب ہوئے تھے۔
طیب اکرام نے 2022 کے انتخابات میں بیلجیئم کے مارک کوڈرون کو 79 ووٹوں کے ساتھ شکست دی تھی۔ ان کا دوبارہ منتخب ہونا بین الاقوامی ہاکی میں ان کی اہم خدمات کا اعتراف ہے۔
آئی ایچ ایف نے 9 نومبر 2024 کو 49 ویں ایف آئی ایچ کانگریس میں ایف آئی ایچ کے ممبروں کے ذریعہ منتخب کردہ عہدوں کے لیے 31 اگست 2024 کی ڈیڈ لائن تک موصول ہونے والی نامزدگیوں کی تصدیق کر دی ہے۔
ہانگ کانگ مکاؤ کی نمائندگی کرنے والے صدر کے عہدے کے لیے طیب اکرام واحد امیدوار ہیں جبکہ ایف آئی ایچ کی جنرل ایگزیکٹو بورڈ کے 2 خواتین عہدوں کے لیے یوراگوئے کی دانے اندراڈا بیریوس، جرمنی کی کیتھرین کوشکے اور زیمبیا کی ہیزل کینیڈی کے درمیان مقابلہ ہے۔
ایف آئی ایچ کے آرڈینری ایگزیکٹو بورڈ مرد ممبر کے 2 عہدوں کے لیے ارجنٹائن کے البرٹو ڈینیئل بوڈیسکی، نیدرلینڈز کے ایرک کارنیلیسن اور جنوبی افریقہ کے ڈیون جیمز مورگن کے درمیان ایک بار پھر مقابلہ ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

2 mins ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

17 mins ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

29 mins ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

6 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

6 hours ago