دہشتگردی کو پورے قومی اور اجتماعی عزم کے ساتھ کچلا جائے گا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ دہشتگردی کو پورے قومی اور اجتماعی عزم کے ساتھ کچلا جائے گا، ملک کے پرامن اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم، فوجی اور سول اداروں کی مستقل حمایت کی ضرورت ہے۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر معصوم شہریوں اور مسافروں کو نشانہ بنا کر کیے گئے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کر دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزرا اور فوجی و سویلین حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور انہیں تسلی دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس لعنت کے خاتمے کے لیے قوم متحد اور پر عزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف مشن کو مکمل قومی اور اجتماعی عزم کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملک کے پرامن اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے فوجی اور سول اداروں کی کوششوں کے ساتھ ساتھ تمام پاکستانیوں کی مستقل حمایت کی بھی ضرورت ہے۔ اس سے قبل کور کمانڈر بلوچستان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

25 mins ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

39 mins ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

51 mins ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

6 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

6 hours ago