ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں اضافے کی تردید کردی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں ایک دفعہ پھر اضافے کی خبروں کی تردید کردی۔رپورٹ کے مطابق ترجمان پاسپورٹ آفس کی جانب سے جار ی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ فیس میں دوبارہ اضافے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، پاسپورٹ فیس میں اضافہ 7 مارچ کو کیا گیا تھا۔36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی 5 سالہ فیس نارمل کیٹگری میں 4500 روپے ہے، ارجنٹ کیٹگری میں فیس 7500 جب کہ فاسٹ ٹریک میں 12 ہزار 500 مقرر ہے۔ 72 صفحات پر مشتمل نارمل کیٹگری کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 8200 روپے ہے، ارجنٹ کیٹگری میں فیس 13 ہزار 500 جب کہ فاسٹ ٹریک 18 ہزار 500 ہے۔پہلی دفعہ گم ہونے کی صورت میں نارمل کیٹگری کے لیے 9 ہزار روپے فیس مقرر ہے، دوسری اور تیسری بار پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں فیس ڈبل اور ٹرپل ہوگی۔پاسپورٹ فیس کا تعین کیٹگری اور مدت کے مطابق کیا جاتا ہے، 36 صفحات اور 72 صفحات کی الگ جب کہ 100 صفحات کی فیس الگ الگ ہے۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں یہ کہا جارہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ اآف امیگریشن کی جانب سے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل ( ایم اآر پی ) اور گمشدہ پاسپورٹس کی نئی فیس کا اعلان کیا گیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

1 hour ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

2 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

7 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

7 hours ago