کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے کمشنر محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکا خودکش تھا ایسے حملے روکنا مشکل ہے۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خودکش بم بار سامان کے ساتھ ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوا، دھماکے کی ذمے داری کالعدم تنظیم نے قبول کر لی ہے۔محمد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ایسے کسی شخص کو روکنا مشکل ہوتا ہے جو خودکش حملے کے لیے آئے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد واک تھرو کے راستے سے نہیں بلکہ اسٹیشن کے کھلے داخلی راستوں سے اندر آیا تھا۔کمشنر کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام خون عطیہ کرنے کے لیے اسپتال جائیں، دہشت گرد ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں۔واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…