کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل حریفال و دیگر کابینہ نے ریلوے اسٹیشن دھماکے، زیارت میں ٹرکوں کو آگ لگانے و پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست کا کام ہے لیکن بدقسمتی سے ریاست اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام نظر آرہا ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ محمد افضل حریفال ایڈووکیٹ نے کہا کہ کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا گیا آج سینکڑوں گھروں میں صف ماتم بچھا ہوا ہے یہ لوگ تو کسی والد، بیٹا، بھائی یا شوہر تھے ان بے گناہ کا کیا قصور تھا ؟ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جائے وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے زیارت میں ٹرکوں کو آگ لگانے و پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست کا کام ہے لیکن بدقسمتی سے ریاست اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام نظر آرہا ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کے وکلا برادری بے گناہ و معصوم لوگوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…