خیبرپختونخوا: ایک لاکھ سے زائد گھروں اور سرکاری عمارتوں کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ شروع


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ سے زائد گھروں اور سرکاری عمارتوں کو سولر پر منتقل کرنے کے منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ زیادہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں کو پہلے ترجیح دی جائےگی۔
صوبائی حکومت نے 55 ارب روپے کی 2 مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے ہیں۔ منصوبے کے تحت ایک لاکھ بندوبستی اضلاع، 30 ہزار ضم اضلاع کے گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔ سرکاری اسپتالوں، جامعات، کالجوں، تھانوں، ٹیوب ویلز اور دفاتر کو بتدریج سولر پر منتقل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 10 اگست 2024 کو وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا تھا کہ صوبے کے ایک لاکھ غریب گھرانوں کو 2 کے وی سولر سسٹم دیے جائیں گے۔ سولر سسٹم میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب بھی شامل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب سے صوبے میں بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی ہوگی، پنجاب میں صرف پینلز دیے جارہے ہیں، ہم پورا سولر سسٹم نصب کررہے ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے 20 ارب روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

2 hours ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

2 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

2 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

8 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

8 hours ago