لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست


ایئر کوالٹی انڈیکس 661 ریکارڈ، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 661 ریکارڈ کی گئی۔
فضا گرد الود ہونے کے باعث سورج کی کرنیں بھی زمین پر نہیں پہنچ رہیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سانس اور دل کے امراض میں مبتلا اور کمزور اعصاب افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گھروں میں رہیں اور کھڑکیاں دروازے بند رکھیں، گھروں سے باہر نکلنے کی صورت میں عینک اور ماسک کا استعمال کریں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے چار ڈویژن لاہور فیصل اباد گجرانوالہ اور ملتان میں اسکول کالجز17 نومبر تک بند ہیں، لاہور میں تفریحی مقامات اور پارکوں کو بھی 17 نومبر تک بند کر دیا گیا ہے۔
جمعہ ہفتہ اتوار لاہور میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہے، عام دنوں میں بھی ہیوی ٹریفک رات 12 بجے کے بعد شہر میں داخل ہوسکے گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

2 hours ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

2 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

3 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

8 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

8 hours ago