فیلڈنگ کے دوران بابر اعظم کے عمل نے سب کے دل جیت لئے

پرتھ(قدرت روزنامہ)جہاں پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے کر 22سال بعد سیریز اپنے نام کرلی،وہیں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے عمل سے کمینٹیٹرز اور سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی بولنگ کے دوران تھرو کی گئی بال کو پکڑتے وقت انگوٹھے پر بال لگنے سے زخمی ہوئے، بال کی تھرو تیز ہونے سے شاہین آفریدی کے انگوٹھے میں درد اٹھا جنہیں دیکھ کر بابر اعظم نے فزیو تھراپسٹ کا کردار نبھایا۔

جیسے ہی آسٹریلوی بیٹر شان ایبٹ نے اپنا رن مکمل کیا، تو اسی دوران شاہین کی طرف ایک تیز تھرو آکر ان کی انگلی سے ٹکرائی جس سے وہ چیخ پڑے۔بابر اعظم نے درد میں تڑپتے شاہین آفریدی کو ریسکیو کیا۔ ڈاکٹرز کے میدان میں آنے سے قبل بابر اعظم شاہین کے انگوٹھے کی مالش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

 

بابر اعظم کی شاہین آفریدی کی یوں مدد کرتا دیکھ کر کمینٹیٹرز نے بھی تعریف کی۔

واضح رہے تیسرے فیصلہ کن ون ڈے میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

3 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

3 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

8 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

8 hours ago