کوئٹہ اسٹیشن دھماکا؛ دہشتگردوں کو کچلنے کے لیے پوری طاقت سے کارروائی کا فیصلہ


دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کےلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) حکومت نے کوئٹہ اسٹیشن دھماکے کے بعد دہشتگردوں کو کچلنے کے لیے پوری طاقت سے اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں ریلوے اسٹیشن خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔
شرکاء نے شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ دہشتگردوں کا سر کچلنے کے لیے پوری طاقت سے فیصلہ کن اقدامات کئے جائیں گے۔
اجلاس میں دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کےلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان حکومت کو ضروری وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، بلوچستان پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر فورسز کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔
وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے پولیس اور لیویز فورس کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پولیس اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پرعزم ہیں کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں کہ وقتاً فوقتاً بلوچستان کا دورہ کرکے بحالی امن کیلئے متحرک کردار ادا کرتے ہیں۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب الدین، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

3 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

3 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

9 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

9 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

9 hours ago