بجلی خریداری، مزید آپشنز کا اعلان، صارفین تقسیم کار کمپنیوں کے علاوہ دیگر سپلائرز سے بھی بجلی خرید سکیں گے، پاور ڈویژن


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے بجلی خریداری کیلئے مزید آپشنز کا اعلان کیا ہے۔
پاور ڈویژن کےاعلامیہ میں کہا کہ وزارت توانائی کے ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت این ٹی ڈی سی کو تین اداروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔
پہلی کمپنی نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی پی) ہوگی، دوسرے نمبر پر انرجی انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ای آئی ڈی ایم سی) اور تیسرے نمبر پر انڈی پینڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) قائم کی جائیگی۔
ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ صارفین اب تقسیم کار کمپنیوں کے علاوہ دیگر سپلائرز سے بھی بجلی خرید سکیں گے،جبکہ مزید سپلائرز کی بجلی فروخت سے مارکیٹ میں زیادہ خریدار حصہ لے سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ وزارت توانائی کے ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت این ٹی ڈی سی کو تین اداروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔
پہلی کمپنی نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی پی) ہوگی جو پاکستان میں بجلی کی ترسیلی خدمات کو مؤثر اور قابلِ اعتماد بنائے گی۔
دوسرے نمبر پر انرجی انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ای آئی ڈی ایم سی) ترقیاتی سرگرمیوں اور پروجیکٹ مینجمنٹ کو سنبھالے گی، جس سے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
تیسرے نمبر پر انڈیپینڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) پاکستانی صارفین کے لیے ایک موثر، جامع اور شفاف مسابقتی بجلی کی مارکیٹ بنانے کا ذمہ دار ہوگا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

3 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

3 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

9 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

9 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

9 hours ago