آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اہم معلومات سامنے آ گئیں


استعمال شدہ آئی فون خریدنا چاہتے ہیں تو پہلے یہ معلومات پڑھ لیں اور دھوکے سے بچیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج کل آئی فون کی قیمتیں اتنی زیادہ ہو چکی ہیں کہ نیا موبائل فون خریدنا ہر کسی کے بس میں نہیں رہا اس لیے لوگ اپنا شوق پورا کرنے کیلئے استعمال شدہ موبائل فون خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں اور بعض اوقات دھوکے کا شکار بھی ہو جاتے ہیں ۔
مارکیٹس میں اکثر لوگ آئی فون کے اصلی پارٹس نکال کر اس میں نقلی پارٹس ڈالتے ہیں اور پھر قیمت اصلی والی وصول کرتے ہیں، پھر ہوتا یہ ہے کہ آئی فون کچھ عرصہ چلنے کے بعد جواب دے دیتا ہے۔
آج ہم آپ کو کچھ ایسی معلومات فراہم کرنے جارہے ہیں جو آپ کو کسی بھی بڑے دھوکے کا شکار ہونے سے بچا سکتی ہیں ۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق آئی فون کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص آئی فون کی اصلی بیٹری کو نئی بیٹری سے تبدیل کردے تو باآسانی پہچان کی جاسکتی ہے۔
مرحلہ 1: سیٹنگ میں جائیں اور جنرل آپشن پر ٹیپ کریں۔
مرحلہ 2 : اس سیکشن میں دیے گئے پہلے آپشن’About ‘ پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: اب پیج کو اسکرول کریں۔
اگر اس صفحہ پر ’Parts and Service‘ کا آپشن show ہوتا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ جس آئی فون کو خرید رہے ہیں اس کے پرزوں میں کچھ ردو بدل کیا گیا ہے لیکن یہ حتمی نہیں۔
مرحلہ 4: ’Parts and Service‘ کے آپشن پر کلک کریں اور’status ‘ پر جائیں۔
یہاں، آئی فون آپ کو بتائے گا کہ آیا پرزے اصلی ہیں یا نہیں، اگر تبدیل کیے گئے حصے ایپل کمپنی کی جانب سے ہیں، تو اسٹیٹس کہے گا ’ Genuine‘، تاہم، اگر یہ کوئی دوسرا آپشن دکھاتا ہے جیسا کہ ’Important Display Message ‘ یا ’Important Battery Message‘ تو اس کا مطلب ہے کہ استعمال شدہ پرزے ایپل کمپنی کے نہیں ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق آئی فون کیلئے non-genuine اسکرین کا استعمال آپ کے فون کے ملٹی ٹچ اور فیس آئی ڈی آپشن کیلئے مسئلہ بن سکتا ہے، ساتھ ہی، ناقص ڈسپلے فون کے دوسرے پارٹس کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
پرزوں کی تبدیلی ایپل کمپنی کی رائے
ایپل کمپنی کے مطابق جب بھی آئی فون یا کسی ایپل کے گیجٹ کے پارٹس تبدیل کرنا ہوں تو صرف منظور شدہ سروس سینٹرز سے ہی رجوع کیا جائے تاکہ وہ اصلی پارٹس کا استعمال کریں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

4 hours ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

4 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

4 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

10 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

10 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

10 hours ago