کچھ لوگوں کو ہماری شادی پسند نہیں آئی اور میرے سسر کو گمنام خطوط ملے، اداکار
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کرینہ کپور سے شادی کے وقت قتل کی دھمکی دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ سیف علی خان اور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی شادی اکتوبر 2012 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں کرینہ کپور سے شادی کے وقت جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی اور اس حوالے سے اداکارہ کے والد رندھیر کپور کو گمنام خطوط بھی ملے تھے جن میں شادی کی جگہ کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
سیف علی خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو ہماری شادی پسند نہیں آئی اور میرے سسر کو گمنام خطوط ملے جن میں ہمارے خاندان کو نقصان پہنچانے کا کہا گیا اور یہ بھی کہا گیا کہ شادی کی جگہ کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
اداکار نے بتایا کہ ان کے والدین منصور علی خان پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کو اپنی بین المذاہب شادی پر ایسی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…