لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے ریاست سے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا . لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی میں بےگناہ شہری شہید ہوئے ہیں .
انہوں نے کہا کہ جوں جوں پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے، دہشت گردی کی جارہی ہے . چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے مزید کہا کہ دہشت گردی کرنے والوں کا تعلق کسی صوبے یا کسی طبقہ سے نہیں ہے . ان کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان سے مطالبہ ہے، دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے .
. .