شہبازشریف اور اسحاق ڈار نجکاری میں یقین نہیں رکھتے،مفتاح اسماعیل

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پاکستان میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہر پارٹی کو لگانا چاہئے،شہبازشریف اور اسحاق ڈار نجکاری میں یقین نہیں رکھتے، پی آئی اے کی نجکاری کی بولی میں آئی کمپنی سنجیدہ نہیں تھی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں گورننس کے مسائل ہیں، نوازشریف اچھے آدمی ہیں،سیاست میں سب چاہتے ہیں کہ پاکستان آگے بڑھے،ان کا کہنا تھا کہ ہوا یہ کہ میں وزیر خزانہ بنا تو اسحاق ڈار وزیر بننا چاہتے تھے،70ارب روپے ڈیزل پر ایک ماہ میں نقصان ہورہا تھا،ساڑھے 3ارب کا تیل منگواتے تھے،600ارب کی سبسڈی تھی، آئی ایم ایف والے حیران ہوتے تھے،کچھ وقت میں پیٹرول سستا ہو جائے گا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے تھے ان کے علاوہ تمام سیاستدان ناجائز ہیں، اس سے غیرسیاسی قوتیں مضبوط ہوئیں،پاکستان میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہر پارٹی کو لگانا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ پنجاب ایک ملک ہوتا تو دنیا کا 11واں 12واں بڑا ملک ہوتا، مریم نواز کی پہلی نوکری وزیراعلیٰ پنجاب ہے،کراچی سے ایم کیو ایم کو سیٹیں ملیں ، حالانکہ وہ کسی جگہ دوسرے نمبر پر بھی نہیں آئی۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ آخری بار عمران خان کو زبردستی لائے، اس بار بھونڈے طریقے سے الیکشن میں چوری کی گئی،معلوم نہیں انڈونیشیا نے فوج کو سیاست سے کیسے دور کیا، فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کو سالانہ 85ارب چاہئے، 60ارب آتا ہے،25ارب قرض لینا پڑتا ہے،ایکسپورٹس کیلئے پاکستان میں ایک ڈالر بھی نہیں آ رہا، جو آتا ہے یہاں سے زیادہ کما کر جاتا ہے، ایکسپورٹ نہیں کرتا، پاکستان میں مہنگی بجلی، گیس اور ٹیکس ہے،کوئٹہ میں ہلاکتیں ہوئیں، یہ واقعات سرمایہ کاری پر انداز ہوتے ہیں،

سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی بولی میں آئی کمپنی سنجیدہ نہیں تھی،شہبازشریف اور اسحاق ڈار نجکاری میں یقین نہیں رکھتے، پاکستان میں سب سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں،بچوں کوپڑھائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، ہر بچے کے والدین کوک ووچرز ملنے چاہئے کہ کہیں بھی پڑھائیں،بچوں کو کھانا دیا جائے، انڈیا نے ایسے اقدامات کرکے صورتحال بہتر کی،پاکستان میں پرانے قوانین ہیں کہ حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔

Recent Posts

بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ناممکن ہوتی جا رہی ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں دوست اور دشمن…

2 mins ago

موسمی تبدیلی: کراچی ائیرپورٹ کے رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ، وارننگ جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موسم کی تبدیلی کے دوران ائیرپورٹ کے رن وے…

11 mins ago

اسلام آباد اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے…

17 mins ago

کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں میں تصادم، کالج 2 ہفتوں کیلئے بند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد…

23 mins ago

’کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کا گٹھ جوڑ ہے‘ پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ نے دعویٰ کیا…

31 mins ago

بلوچستان حکومت مالی سال 2021-22 میں ایک ارب سے زائد رقم استعمال ہی نہ کر سکی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ…

40 mins ago