اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت، پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سوموار کے روزاسلام آبادمیں صبح کے وقت سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے تاہم شام میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع لاہور، قصور،اوکاڑہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال ، گوجرانوالہ ، سرگودھا، شیخوپورہ،ساہیوال ، فیصل آباد، بہاولپور ،بہاولنگر، ملتان، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح کے اوقات میں شدیددُ ھند پڑنے کی توقع ہے۔ اٹک، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، گجرات، منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ،گوجرانوالہ اورلاہورمیں شام کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد،ہری پور، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ،مردان،مہمند، خیبر، کرم،پشاور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندو بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، پشاور، نوشہرہ ،مردان ، صوابی، کوہاٹ ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گر دو نواح میں صبح کے اوقات میں سموگ/ دھند پڑنے کی توقع ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ نے دعویٰ کیا…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ صوبے میں اس وقت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم…