اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی امریکی مدد سےبھی جیل سےنہیں نکل سکتے ،ان کی رہائی امریکا کی مرضی پر انحصار نہیں کرتی .
تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ بےروزگاری، مہنگائی اور صحت کے مسائل حل نہیں ہوسکے،حکومت کو عوام کا بھی سوچنا ہوگا،ہم نے اپنی پارٹی کا ایک نظریہ دیا ہے،ہیلتھ ایجوکیشن پر حکومت کو سنجیدگی اختیار کرنی ہوگی ،سیاستدان صرف ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز بند ہوچکی ، یہ ہمارے سامنے ایک مثال ہے،پی آئی اے کا بھی یہ حال ہوا تو ملک برداشت نہیں کر پائے گا،خیال ہے شہباز شریف اور اسحاق ڈار پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے . سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 70سال بعد بھی کراچی میں پانی کی فراہمی غیر منصفانہ طریقے سے ہوتی ہے ،اس ملک میں اب سانس لینا بھی محال ہوتا جارہا ہے ،ایک شہر میں سانس نہیں لے سکتے، دوسرے میں پانی نہیں ملتا .
. .