کپتان اچھا مل جائے تو ٹیم گراؤنڈ میں پرفارم کرتی ہے: راشد لطیف

لاہور(قدرت روزنامہ )سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کپتان اچھا مل جائے تو ٹیم گراؤنڈ میں پرفارم کرتی ہے, اس جیت میں کئی چیزوں کا کردار تھا۔آسٹریلیا میں 22 سال بعد پاکستان ٹیم کی جانب سے ون ڈے سیریز جیتنے پر راشد لطیف نے کہا کہ جب کپتان اچھا مل جائے تو ڈریسنگ روم میں ٹیم بن کر جاتی اور گراؤنڈ میں پرفارم کرتی اور ہمیں یہ چیز نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس جیت میں کپتانی، کھلاڑیوں کی سلیکشن اور پچز کی کنڈیشن سب کا عمل دخل رہا۔راشد لطیف کا کہناتھا کہ بولرز اور بیٹرز نے توقعات سے بڑھ کر پرفارم کیا، آسٹریلوی کھلاڑی جو وہاں کی پچز کو جانتے تھے انہیں آؤٹ کرنا اور ان کے خلاف اچھی بیٹنگ کرنا پاکستان کی کرکٹ کے لیے خوش آئند ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے راشد لطیف نے کہا کہ ایشیا کپ میں ہائبرڈ ماڈل چل سکتا ہے، وہاں بے وقوف بنایا جا سکتا ہے لیکن آئی سی سی کے ایونٹ میں یہ نہیں ہو سکتا، اگر ایک ملک چاہ رہا ہے کہ پاکستان نہیں جانا تو ایسا نہیں چلے گا۔

Recent Posts

عمران خان کی فائنل کال حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، مشیر اطلاعات پختونخوا

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی فائنل…

7 mins ago

’چائے والا‘ ارشد خان کا شارک ٹینک پاکستان سے 1 کروڑ کا معاہدہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے زریعے مشہور…

14 mins ago

بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ناممکن ہوتی جا رہی ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں دوست اور دشمن…

23 mins ago

موسمی تبدیلی: کراچی ائیرپورٹ کے رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ، وارننگ جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موسم کی تبدیلی کے دوران ائیرپورٹ کے رن وے…

32 mins ago

اسلام آباد اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے…

38 mins ago

کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں میں تصادم، کالج 2 ہفتوں کیلئے بند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد…

44 mins ago