صدرجوبائیڈن کا پاکستان سے متعلق اہم فیصلہ

امریکا(قدرت روزنامہ)امریکہ نے طویل عرصے بعد بلآخر پاکستان میں اپنا سفیر نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو اسلام آباد میں سفیر نامزد کیا ہے۔ڈونلڈ بلوم 2019 سے تیونس میں امریکہ کے سفیر ہیں انہیں طویل عرصے تک تیونس میں سفارت کاری کرنے کا تجربہ ہے۔ڈونلڈ بلوم اس سے پہلے قابل کے سفارتخانے میں بحیثیت کونصلر برائے سیاسی امور خدمات انجام دے چکے ہیں ،وہ لیبیا کے لیے بھی ناظم الامور رہ چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی سفیر مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی کونصل خانے میں بھی قونصل جنرل رہے ہیں۔اس کے علاوہ بغداد میں ملٹی نیشنل فورس انگیجمنٹ سیل کے سیاسی کونصلر تھے۔ڈونلڈ بلوم نے مشی گن کی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور وہ روانی سے عربی بھی بول سکتے ہیں۔

ان کی پاکستان تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ سے توثیق کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔

یہاں واضح رہے کہ پاکستان میں طویل عرصے سے امریکہ کا کوئی سفیر نہیں تھا اس وقت انجیلا ایگل بحیثیت ناظم الامور خدمات انجام دے رہی ہیں۔دوسری جانب عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے تدارک کی نگرانی کرنے والے ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے پاکستان کو مزید چار ماہ کے لیے نگرانی کی گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا۔
ڈی ڈبلیو ذرائع کے مطابق پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی کا فیصلہ اب آئندہ سیشن ہو گا جو اپریل 2022 میں منعقد ہونا ہے۔ ڈی ڈبلیو ذرائع کے مطابق پاکستان کو اپریل تک اپنی گرے لسٹ میں رکھنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدمات کو سراہا جائے گا، تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا جائے گا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایف اے ٹی ایف کے معیار پر مکمل طور پر پورا نہیں اتر پایا ہے۔

Recent Posts

نوشکی، نامعلوم افراد کا گرینڈ لانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پر حملہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نوشکی میں نامعلوم افراد کاگرینڈلانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پرحملہ تاہم کوئی…

1 min ago

کوئٹہ، لوکل بسوں کے بعد گرین بس میں چوری کی ورداتوں میں اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لوکل بسوں کے بعد کوئٹہ گرین بسوں میں بھی موبائل چوری کے واقعات…

11 mins ago

چمن ،فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے 3 ہزار روپے رشوت وصولی کا انکشاف

چمن(قدرت روزنامہ)چمن فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد سے پولیس جیل میں سرعام 3 ہزار…

21 mins ago

دشت، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دشت روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے جاں بحق…

32 mins ago

بلوچستان کے وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل، مزید تبدیلیاں متوقع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کر دی ہے،…

37 mins ago

خضدار،پولیس مقابلے میں رہزن زخمی حالت میں گرفتار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارپولیس اور رہزنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جس میں ایک رہزن زخمی حالت…

42 mins ago