اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ فوج سمیت تمام ادارے ہمارے ہیں، ان کو سیاست میں حصہ نہیں لینا چاہیے، پی ٹی آئی کے ساتھ جو فسطائیت ہورہی ہے اس کی ذمہ داری شہباز شریف اور وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ادارے اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کریں۔
اسد قیصر نے کہاکہ ہم عمران خان کی رہائی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، صوابی جلسے کے ذریعے کارکنوں کو متحرک کیا گیا ہے، اب جب بھی عمران خان کال دیں گے ہم سب حاضر ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہوا ہے، ملک اس وقت خطرناک صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، اور اس کے لیے ہم تمام سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے، اور انہیں اپنے ساتھ شامل کریں گے۔
اسد قیصر نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے، آئین و قانون کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے لیکن حکومت کا سارا دھیان پی ٹی آئی کو دبانے پر ہے، ہم امن و امان کے معاملے پر کسی سے بھی بات کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان پر بنائے گئے تمام کیس سیاسی ہیں، جب بھی عدالتیں آزاد ہوں گی تو بانی پی ٹی آئی کسی کیس میں گرفتار نہیں رہیں گے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کی دوستی کا سب کو معلوم ہے، لیکن ہم کسی کو بھی ملکی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
صحت اور تعلیم پر بجٹ کا 35 فیصد خرچ کیا گیا جو آئی ایم ایف…
ماہرین کو شبہ ہے کہ بے تحاشا غیرقانونی شکار کی وجہ سے پنجاب اڑیال کی…
فحش مواد دیکھنے والوں میں پاکستانی سرفہرست ہیں، روزانہ 2 کروڑ افراد کوشش کرتے ہیں،…
احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور…
وکیل نے استثنا کی درخواست دائر کردی، دوران سماعت بریت کی درخواست پر دلائل مکمل…
قومی ایئر لائن 35 ہزار سرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی اسلام آباد(قدرت…