اقوام متحدہ کی کوئٹہ خودکش دھماکے کی مذمت، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔
سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق انتونیو گوتریس نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہفتے کو ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ انتونیو گوتریس نے قصورواروں کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ ہم کوئٹہ شہر میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ سیکریٹری جنرل جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں، پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سیکریٹری جنرل تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے خواہشمند ہیں، امید ہے کہ اس گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خود کش دھماکے میں 26 افراد جاں بحق اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

Recent Posts

خیبر پختونخوا کی 8ماہ کی کارکردگی، پہلی سہ ماہی میں 103 ارب روپے کا سرپلس حاصل

صحت اور تعلیم پر بجٹ کا 35 فیصد خرچ کیا گیا جو آئی ایم ایف…

13 mins ago

پنجاب اڑیال کی آبادی کا سروے مکمل، محکمہ نتائج بتانے سے گریزاں

ماہرین کو شبہ ہے کہ بے تحاشا غیرقانونی شکار کی وجہ سے پنجاب اڑیال کی…

15 mins ago

پی ٹی اے نے 9 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

فحش مواد دیکھنے والوں میں پاکستانی سرفہرست ہیں، روزانہ 2 کروڑ افراد کوشش کرتے ہیں،…

32 mins ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور…

34 mins ago

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ محفوظ

وکیل نے استثنا کی درخواست دائر کردی، دوران سماعت بریت کی درخواست پر دلائل مکمل…

45 mins ago

حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ

قومی ایئر لائن 35 ہزار سرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی اسلام آباد(قدرت…

47 mins ago