کوئٹہ سیف سٹی کیمرے 13 سال سے فعال نہیں ،اپنی ناہلی تسلیم کرتے ہیں،عبدالرحمن کھیتران


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیرپی ایچ ای سردارعبدالرحمن کھتران نے کہا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کیمرے 2014 سے نہیں ہے بلکہ یہ پروجیکٹ 2011 میں شروع ہوا تھا اور آج اس کو 13 سال ہو گئے بالکل ہم اپنی ناہلی تسلیم کرتے ہیں کہ ہماری سستی اور نااہلی کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں سیف سٹی کیمرے فعال نہیں ہوسکے اس کے پیچھے بھی بہت سارے عناصر ہیں اگر میں میڈیا پہ میں نے منہ کھول لوں گا تو پتہ نہیں کیا ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحمن کھتران نے کہا ہے کہ بہرحال میں اس کی ذمہ داری میں بحثیت وزیر لیتا ہوں میرے دور وازارت سیف سٹی پروجیکٹ شروع ہوا تھا اور میں چند مہینوں کیلئے آئی ٹی کا وزیر تھا کیونکہ میں ٹاٹ کا پڑھا لکھا بندہ ہوں مجھے آئی ٹی کی کوئی سمجھ نہیں ہے تو میں نے معذرت کر لی تھی کہ یہ ڈیپارٹمنٹ نہیںچلا سکتا ہوں تو تب کے وزیراعلی جام کمال خان کی حکومت میں پھر یہ محکمہ واپس جام کمال پاس چلا گیا بعد جام کمال چیف منسٹر کے طور پر وہ یہ پروجیکٹ چلاتے رہے ریلوے اور مستونگ دھماکے میں معصوم لوگوں کو دیکھ کر میرا دل خون کے انسو رورہا ہے

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

9 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

23 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

36 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

47 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

60 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago