نواز شریف کو چار ہارٹ اٹیک ہو چکے

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کروا کر ہی پاکستان آئیں گے۔نواز شریف کی پوری پارٹی یہاں پر موجود ہیں۔شاید ان کا علاج دسمبر تک مکمل ہوجائے تو وہ واپس آجائیں۔نواز شریف کو چار ہارٹ اٹیک ہو چکے ہیں۔ان کے پلیٹ لیٹس اتنے کم ہوگئے تھے کہ انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔یہ بات پنجاب حکومت سے بھی پوچھی جا سکتی ہے اور نواز شریف کی صحت سے متعلق ان کے وزیر سے بھی پوچھا جا سکتا ہے۔
نواز شریف کی صحت کو بہت ہلکا لیا جاتا ہے لیکن ان کی میڈیکل رپورٹس میڈیا کے پاس بھی موجود ہیں اور عدالتوں میں بھی موجود ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی جاوید لطیف نواز شریف کی واپسی سے متعلق دعویٰ کر چکے ہیں۔ گذشتہ ماہ ستمبر میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف رواں سال واپس آ رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف وطن واپس آکر پھر قوم کی قیادت کریں گے اور پاکستان کو بحران سے نکالیں گے۔گذشتہ ماہ بھی جاوید لطیف نے دعویٰ کیاتھا کہ نوازشریف اسی سال وطن واپس آئیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نوازشریف کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اسی سال اپنی مرضی سے واپس آئیں گے۔
تاہم بعد ازاں مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پارٹی کے رکن اسمبلی جاوید لطیف کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے جب ڈاکٹر انہیں صحت کے حوالے سے کلین چٹ دیں گے اور سفر کرنے کی اجازت دیں گے تو پارٹی فیصلہ کرے گی۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی سے متعلق سینئیر صحافی رانا عظیم نے بھی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ 25 دسمبر کو نواز شریف کا یوم ولادت ہے ، اسی دن جنید صفدر کا ولیمہ ہے ، ایک ہفتہ پہلے اعلان ہوگا کہ نواز شریف آ رہے ہیں پھر یہ اچانک کہیں گے کہ میاں صاحب کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔

Recent Posts

عدالتی نظام کو تباہ کرنےکی سازشی کی جا رہی، آئینی ترمیمی پیکیج کا حالیہ ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، وکلاء کنونشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر کے وکلاء موجودہ آئین اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور خصوصیات…

3 mins ago

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

12 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

18 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

30 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

53 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

1 hour ago