بختاور بھٹو نے میر حاکم کے استقبال کی تصاویر شئیر کر دیں

دبئی (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو نے ننھے مہمان کے گھر میں کیے جانے والے استقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بختاور بھٹو اپنے ننھے مہمان کو لے کر گھر پہنچی۔گھر پہنچنے پر بختاور بھٹو کا شاندار استقبال کیا گیا جس کی تصویر اور ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کا ایک حصہ ڈھیروں تحائف اور کھلونا سے بھرا ہوا ہے جبکہ ایک طرف پھولوں سے سجاوٹ کی گئی ہے جو کہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہے۔ بختاور بھٹو اور اُن کے شوہر محمود چودھری نے بیٹے کا نام رکھا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بختاور بھٹو نے بتایا کہ بیٹے کا نام ”میر حاکم محمود چودھری” رکھا ہے۔

بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ بیٹے کا نام اپنے مرحوم دادا اور ماموں کے نام پر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ 11 اکتوبر کو سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ۔
جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ماموں بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں آفیشلی ماموں بن گیا۔

جبکہ گذشتہ ہفتے ٹویٹر پیغام میں بختاور بھٹو نے این آئی سی یو کی تصویر شئیر کی۔ بختاور بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریبا ایک ماہ پہلے ہوئی جس کے باعث نومولود کو طبی مسائل کے پیش نظر بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
بختاور بھٹو نے بیٹے کی پیدائش پر آپ سب کی محبتوں اور چاہتوں کا شکریہ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کر دیا۔بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن رو بہ صحت ہے،اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور پاکستانی نژاد دبئی کے صنعتکار محمود چوہدری کا نکاح رواں برس 30 جنوری کو ہوا تھا۔

Recent Posts

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

2 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

8 mins ago

ایچ آر سی پی کا مبینہ توہین مذہب پر 2 افراد کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کمیشن نے مبینہ طورپر 2 افراد کے ماورائے عدالت قتل پر…

16 mins ago

جج نے جلد عمران خان کو سزا دینی ہے، علیمہ خان کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین…

24 mins ago

سابق صدر عارف علوی نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل کو آئین کی تدفین کا بل قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر اور رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے مجوزہ…

35 mins ago

نوشکی، نامعلوم افراد کا گرینڈ لانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پر حملہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نوشکی میں نامعلوم افراد کاگرینڈلانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پرحملہ تاہم کوئی…

47 mins ago