نیویارک (قدرت روزنامہ) ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے پلے بیک سپیڈ کنٹرول کے ڈیزائن میں تبدیلی متعارف کرانے جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اب تک ایپ میں پلے بیک سپیڈ کا ایک بڑا سا انٹرفیس کھلتا تھا جس سے سمارٹ فون کی آدھی سکرین چھپ جاتی تھی اور 0.25x, 0.5x, 0.75x, نارمل, 1.25x, 1.5x, 1.75x, اور 2x کے آپشن سامنے آتے تھے۔
اب کمپنی کی جانب سے اس یوزر انٹرفیس کے سائز کو چھوٹا کیا جا رہا ہے جو کہ سکرین پر بالکل نیچے کی جانب دِکھائی دے گا۔ انٹرفیس میں پانچ پری سیٹ کی ترتیب پیش کی جائے گی جس میں 0.25، 1.0 نارمل، 1.2، 1.5 اور 2.0 کے آپشن شامل ہوں گے۔
اس کے ساتھ انٹرفیس میں ایک سلائیڈر کا اضافہ کیا جائے گا جس کو پلس اور مائنس بٹن استعمال کرتے ہوئے یا سلائیڈر کو انگلی سے آگے پیچھے کرتے ہوئے 0.5 کے حساب سے کمی یا پیشی کی جا سکے گی۔
ایکشن پلان کے نفاذ سے بلوچستان میں گورننس اور امن و امان کی صورتحال میں…
آئی ایم ایف وفد پاکستان میں موجود ہے، پوری قوم منی بجٹ کی وجہ سے…
سسٹم کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی…
گیس پیداوار میں کمی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ، ذرائع اسلام آباد…
اگر شوہر میری اور بچوں ضروریات پوری کرے اور خیال رکھے تو مجھے شوہر کی…
لاہور (قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے زریعے شہرت پانے والے ارشد ’چائے…