انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد آج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے اضافہ ہواجس کے بعد ڈالر 172.78 روپے سے مہنگا ہوکر نئی بلند ترین سطح 173.15 روپے پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ 5 ماہ 12 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 20روپے 87 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ، 7 مئی 2021 کو انٹر بینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا۔ معاشی ماہر

اسد رضوی کا کہنا ہے کہ ڈالر 20روپے سے زیاد مہنگا ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2400 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔معیشت کو ابھی بھی بہت سے چیلنجز ہیں۔کرنٹ اکاونٹ خسارہ اور تجارتی خسارہ کا مسلسل بڑھنا بھی چیلنج ہے۔ ، معاشی ماہر اسدرضوی کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد شرائط لاگو ہونا بھی بڑا چیلنج ہوگا۔آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Recent Posts

میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا،جسٹس میاں گل حسن کا سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی…

3 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانےکی…

4 mins ago

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

8 mins ago

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

11 mins ago

بھارت: تقریب میں مدعو نہ کرنے پر جھگڑا، خاتون رہنما پر تشدد، چپل کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی…

13 mins ago

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

21 mins ago