مشی خان کے ساتھ لائیو شو میں افسوسناک حادثہ، شرمندگی سے بچنے کیلئے کیا کیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی ٹیلی ویژن کی سابقہ اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان مشی خان لائیو شو کے دوران صوفے سے گر پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق مشی خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ لائیو براڈکاسٹ کے دوران اپنی کرسی سے توازن کھو کر نیچے گر جاتی ہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشی خان صوفے پر بیٹھی ہوئی ہیں، وہ اپنے فون سے سیلفی لینے کیلئے خود کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن بدقسمتی سے وہ توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں اور صوفے سے نیچے گر پڑتی ہیں۔

اس موقع پر اداکارہ کے ہاتھ سے فون بھی زمین پر کا گرتا ہے، عملہ فوراً مشی خان کی جانب دوڑ لگاتا ہے انہیں سہارا دے کر صوفے پر بٹھاتا ہے۔

اس پورے سانحے میں مشی خان سوری کے الفاظ ادا کرتی رہیں جبکہ شرمندگی سے بچنے کیلئے انہوں نے قہقہوں کا سہارا لیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے متضاد تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ شرمندگی سے بچنے کیلئے جھوٹی ہنسی ہنس رہی ہیں۔‘ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اداکارہ نے اس وقت کو بڑی ہی مہارت سے ہینڈل کیا۔‘

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل بھی وہ لائیو شو میں حادثے کا شکار ہوچکی ہیں۔چند ماہ قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں گانوں پر رقص کرتے اور جھومتے دیکھا گیا تاہم اسی دوران ان کا پاؤں سلپ ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں یہ قریب ہی رکھے ہوئے صوفے پر گرنے لگتی ہیں لیکن یہ خود کو سنبھالا لیتی ہیں۔

پھر تھوڑی دیر گھبرانے کے بعد اچانک سے مسکرانے لگتی ہیں اور زمین پر گرے ہوئے صوفے کو اٹھاتی ہیں۔

Recent Posts

اطلاعات تک رسائی عوام کا آئینی حق ہے ‘گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

اس ضمن میں وفاق اور دیگر صوبوں کی طرز پر بلوچستان میں بھی انفارمیشن کمیشن…

18 mins ago

بلوچستان میں بحالی امن پہلی ترجیح، پائیدار ترقی امن سے مشروط ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ایکشن پلان کے نفاذ سے بلوچستان میں گورننس اور امن و امان کی صورتحال میں…

32 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات خفیہ ہیں، چیئرمین ایف بی آر

آئی ایم ایف وفد پاکستان میں موجود ہے، پوری قوم منی بجٹ کی وجہ سے…

48 mins ago

ٹیکسوں کی ادائیگیوں کیلیے ایف بی آر کا نیا ’’ای پیمنٹ 2.0‘‘ سسٹم متعارف

سسٹم کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی…

59 mins ago

سسٹم کو بچانے کیلیے گیس کی پیداوار 200 ملین کیوبک فٹ یومیہ کم کروا دی گئی

گیس پیداوار میں کمی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

اگر مرد کے پاس پیسہ اور تمیز ہے تو 4 شادیاں کرلے، حرا سومرو

اگر شوہر میری اور بچوں ضروریات پوری کرے اور خیال رکھے تو مجھے شوہر کی…

1 hour ago