190 ملین پاؤنڈ؛ عمران خان، بشری کے 342 کے بیان سے قبل بریت پر فیصلے کی درخواست


وکلائے صفائی نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے سوالات کے جوابات کے لیے 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے اپنی صفائی میں 342 کا بیان دینے سے قبل احتساب عدالت سے بریت کی درخواست پر فیصلے کی استدعا کردی۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت اسلام آباد میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے اپنی صفائی میں 342 کا بیان اور عدالتی سوال ناموں کے جواب جمع نہیں کرائے۔
ان کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر ، عثمان گل اور ظہیر عباس نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق پہلے ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔
وکلائے صفائی نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے سوالات کے جوابات کے لیے 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 79 سوالات کے جواب جمع کرانے کے لیے دو ہفتے دیے جائیں ، کیس کے 35 سو صفحات کا جائزہ لیکر 79 سوالات کے جواب تیار کرنے ہیں۔
نیب وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ کا ایسا کوئی آرڈر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس پر وکلائے صفائی نے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات موصول ہونے تک سماعت ملتوی کی جائے۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس پر سماعت بدھ 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 342 کے بیان سے متعلق 14 صفحات اور 79 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ فراہم کیا ہے جس میں ان کے بطور وزیراعظم القادر ٹرسٹ کے نام پر شریک ملزم پراپرٹی ٹائیکون سے 458 کنال زمین غیر قانونی مالی فائدے کے طور پر حاصل کرنے کا الزام ہے۔

Recent Posts

اطلاعات تک رسائی عوام کا آئینی حق ہے ‘گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

اس ضمن میں وفاق اور دیگر صوبوں کی طرز پر بلوچستان میں بھی انفارمیشن کمیشن…

7 mins ago

بلوچستان میں بحالی امن پہلی ترجیح، پائیدار ترقی امن سے مشروط ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ایکشن پلان کے نفاذ سے بلوچستان میں گورننس اور امن و امان کی صورتحال میں…

20 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات خفیہ ہیں، چیئرمین ایف بی آر

آئی ایم ایف وفد پاکستان میں موجود ہے، پوری قوم منی بجٹ کی وجہ سے…

37 mins ago

ٹیکسوں کی ادائیگیوں کیلیے ایف بی آر کا نیا ’’ای پیمنٹ 2.0‘‘ سسٹم متعارف

سسٹم کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی…

47 mins ago

سسٹم کو بچانے کیلیے گیس کی پیداوار 200 ملین کیوبک فٹ یومیہ کم کروا دی گئی

گیس پیداوار میں کمی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

اگر مرد کے پاس پیسہ اور تمیز ہے تو 4 شادیاں کرلے، حرا سومرو

اگر شوہر میری اور بچوں ضروریات پوری کرے اور خیال رکھے تو مجھے شوہر کی…

1 hour ago