سپریم کورٹ کے ججز بھی الجھن کا شکار، جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا توکیا ہم غیر آئینی ہیں؟ جسٹس منصورکا سوال


نظر ثانی بھی ہمارے پاس آئے گی تو ہم کہہ دیں گے کہ ہمارا دائرہ اختیار ہے، جسٹس منصور علی شاہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں ٹیکس سےمتعلق کیس کی سماعت کےدوران آئینی بینچ کا تذکرہ ہوا،جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ کیس آئینی بینچ سنے گا ہم ریگولر بنچ سن رہے ہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ اس وقت کوئی آئینی بینچ نہیں تو یہ جوغیر آئینی بینچ بیٹھا ہے اسکا کیا کرنا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس منصور نےریمارکس دیئےکہ جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھےگا توکیا ہم غیر آئینی ہیں؟ہم اس کیس کو سن بھی لیں تو کوئی ہمیں پوچھ نہیں سکتا۔اگر ہم کیس کا فیصلہ کر بھی دیتے ہیں تو کیا ہو گا؟نظر ثانی بھی ہمارے پاس آئے گی تو ہم کہہ دیں گے کہ ہمارا دائرہ اختیار ہے۔
جسٹس عقیل عباسی نےریمارکس دئیےکہ ابھی ہم یہ کیس سن سکتےہیں یا نہیں،تھوڑا وقت دیں تو دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے،جسٹس عائشہ ملک نےریمارکس دئیےکہ پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی فیصلہ کرے گی جس میں ابھی وقت لگے گا، پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی فیصلہ کرے گی کہ یہ کیا آئینی بینچ سنے گا یا ریگولر۔
جسٹس منصور علی شاہ نےمسکراتے ہوئےریماکس دئیے کہ ہم آپ کی گزارش پر کوئی نقطہ نظر نہیں دے سکتے اس کو ملتوی کر دیتے ہیں، ہم صرف گپ شپ لگا رہے ہیں۔
کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago