حکومت کا کام پالیسی فریم ورک،معاشی بہتری کیلئے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا: وزیر خزانہ

کراچی( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک ہے، معیشت کی بہتری کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
کراچی میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سٹارٹ اپ سمٹ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی ترقی پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی، سٹارٹ اپ سسٹم اداروں کو بہترکرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیزوں کو بہتر کرنے کے لئے اداروں کے درمیان رابطے مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے، آئی ٹی کے ذریعے ہی آگے بڑھایا جاسکتا ہے، مالیاتی شمولیت میں ٹیکنالوجی انتہائی اہم کردار ادا کرے گی۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ریاض میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی، ریاض میں منعقدہ کانفرنس کا تھیم آرٹیفشل سپر انٹیلی جنس تھا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر سرمائے کی فراہمی میں تکنیکی درستگی آئی ہے، معیشت میں بہتری کے لئے اقدامات اولین ترجیح ہے، چیزیں بہتر ہورہی ہیں لیکن سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک اور اس میں تسلسل برقرار رکھنا ہے، نجی شعبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کاموں کو توسیع دیں۔

Recent Posts

چین نے پاکستان میں سیکیورٹی کے لیے اپنے اہلکار تعینات کرنے کا نہیں کہا، دفتر خارجہ کی وضاحت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے…

4 mins ago

صبا قمر نے نعمان اعجاز کو بھگوان کہہ ڈالا، صارفین سیخ پا

چند دن قبل ان کی ڈرامے کے سین کی ایک نازیبا ویڈیو سامنے آئی تھی…

9 mins ago

ایل پی جی کی قیمت 350 روپے فی کلو سے متجاوز

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں ایل پی جی کی قیمت 350 روپے فی کلو سے تجاوز…

20 mins ago

لاہورہائیکورٹ؛مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی کو دوبارہ نوٹس جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی…

26 mins ago

انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی نے جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی نے…

30 mins ago

خبردار! واٹس ایپ پر ملنے والا شادی کا دعوت نامہ کبھی نہ کھولیں ورنہ ۔۔۔

ڈجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے سیل فون میں گھس کر مالی نقصان پہنچانے کی وارداتیں…

35 mins ago