علیزے شاہ نے اپنی ایک اور بولڈ ویڈیو جاری کردی


ان کے جسم پر ایک ٹیٹو بھی نظر آرہا ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کے بعد معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ٹھان لی ہے کہ وہ کسی کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے جو چاہیں گی وہ کریں گی۔ اسی لئے انہوں نے مزید اپنی بولڈ ویڈیوز جاری کردی ہیں۔
علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اور بولڈ ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ انتہائی بے باک انداز میں دکھائی دے رہی ہیں، ان کے جسم پر ایک ٹیٹو بھی نظر آرہا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں علیزے شاہ نے لکھا، ’جہاں آپ کو سچی محبت ہوجائے‘۔
اس بار بھی علیزے شاہ نے کسی کو بھی تنقید کا موقع نہ دینے کیلئے اپنا کمنٹ سیکشن بند رکھا۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اداکارہ اپنے لباس کے حوالے سے تنازعے میں گھِری ہوں، وہ تواتر کے ساتھ مختصر لباس میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
بات صرف تصاویر اور ویڈیوز تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ ناقدین کو اس انداز میں علیزے شاہ کی جانب سے جوابات دیے گئے کہ سوشل میڈیا صارفین کو ان کی ذہنی حالت مسائل کا شکار معلوم ہونے لگی۔
ڈراما سیریل ”عشق تماشا“ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی علیزے شاہ نے جہاں کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی وہیں دیکھتے ہی دیکھتے انہوں شہرت حاصل کرنے کے جنون میں خود کو ایسا بدلا کہ مداحوں کی اسی محبت کو شدید نفرت میں تبدیل کردیا۔
علیزے شاہ ڈرامہ ”عہدِ وفا“ میں اس قدر بھولی بھالی اور معصوم نظر آئیں کہ ایک زمانہ ان پر فدا ہوگیا۔لیکن علیزے شاہ کو یہ شہرت زیادہ بھا نہیں سکی اور انہوں نے کچھ ایسی حرکتیں شروع کردیں کہ لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کبھی وہ کسی کار میں سگریٹ پیتے ہوئے نظر آئیں تو کبھی مسلسل بولڈ کپڑوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔
اپنی ایک پرانی بولڈ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر علیزے شاہ انہیں شٹ اپ کال بھی دے چکی ہیں۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

فی تولہ سونا 1400 مہنگا ہو کر 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے فی تولہ…

7 mins ago

صفائی کوئٹہ پروجیکٹ کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن جاری

ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پڑا کچرہ ٹھکانے لگایا جس کواری روڈ ،…

15 mins ago

اطلاعات تک رسائی عوام کا آئینی حق ہے ‘گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

اس ضمن میں وفاق اور دیگر صوبوں کی طرز پر بلوچستان میں بھی انفارمیشن کمیشن…

51 mins ago

بلوچستان میں بحالی امن پہلی ترجیح، پائیدار ترقی امن سے مشروط ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ایکشن پلان کے نفاذ سے بلوچستان میں گورننس اور امن و امان کی صورتحال میں…

1 hour ago

آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات خفیہ ہیں، چیئرمین ایف بی آر

آئی ایم ایف وفد پاکستان میں موجود ہے، پوری قوم منی بجٹ کی وجہ سے…

1 hour ago