پاکستان ٹیم سے بدترین شکست پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی برس پڑے

پرتھ (قدرت روزنامہ )پاکستان سے ون ڈے سیریز میں شرمناک شکست پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی اپنی ٹیم پر برس پڑے۔
آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کو تیسرے میچ کے لئے آرام دینے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سمتھ، کمنز ،سٹارک لبو شین اور ہیزل ووڈ کو تیسرے میچ میں کیوں آرام دیا گیا ؟
مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ 22 نومبر سے بھارت کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ کے لئے ان کھلاڑیوں کو آرام دے دیا گیا، ٹیسٹ وکٹ کیپر ایلیکس کیری ڈومیسٹک ون ڈے کپ کھیل رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کو ہارنے کی پرواہ نہیں ہے۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا نے پہلے دو میچز جیتے ہوتے تو آرام دینے کی سمجھ آتی ہے، جب سیریز فیصلہ کن میچ پر پہنچی ہوئی ہے، آپ نے بڑے کھلاڑیوں کو آرام کرادیا۔
دوسری جانب سابق آسٹریلوی کھلاڑی برینڈن جیولین نے کہا کہ شکست شر مناک ہے، شیڈول ایشو رہا ہے ، فیصلہ کن میچ سے قبل 5 کھلاڑیوں کو بٹھایا نہیں جاتا۔
اس کے علاوہ سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کوچ مائیک ہسی کا کہنا تھا کہ ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ اہم میچ سے قبل 5کھلاڑیوں کو باہر بٹھا دیں، تینو ں میچز میں آسٹریلوی بیٹنگ ایکسپوز ہوئی ہے۔

Recent Posts

دکی: تعمیراتی کیمپ پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 مزدور اغوا

دکی(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی شب رات گئے دکی میں…

1 min ago

دبئی کے 60 روز کے وزٹ ویزے کی فیس سامنے آ گئی

دبئی کے 60 روز کے وزٹ ویزے کیلئے 300 درہم فیس ادا کرنی ہو گی…

17 mins ago

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا ، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت

پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی نہیں لگایا جائے گا: ذرائع ایف بی آر…

26 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بڑھ گئی

بدھ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا کراچی…

35 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

فی تولہ سونا 1400 مہنگا ہو کر 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے فی تولہ…

43 mins ago

صفائی کوئٹہ پروجیکٹ کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن جاری

ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پڑا کچرہ ٹھکانے لگایا جس کواری روڈ ،…

52 mins ago