رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہریانہ کی پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کیا اور کئی گھنٹے تک ان سے تفتیش کی . بعدازاں پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے اداکارہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی جس پر انہیں کئی گھنٹوں کے بعد تھانے سے رہا کیا گیا . خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ نے رواں سال مئی میں ایک وی لاگ بنایا تھا جس میں انہوں نے نچلی ذات پر تبصرہ کیا تھا . ان کے تبصرے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم انہوں نے بعد میں معافی بھی مانگی تھی . واضح رہے کہ یوویکا چوہدری کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں ‘اوم شانتی اوم’، ’ویرے کی ویڈنگ‘ سمیت متعدد شامل ہیں . اس کے علاوہ وہ ٹی وی میں بھی کام کرچکی ہیں اور بگ باس کے 9 ویں سیزن میں شریک تھیں . . .
(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ یوویکا چوہدری کو دلتوں کے خلاف سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا .
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شہری نے بھارتی اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر نچلی ذات پر توہین آمیز تبصرہ کرنے پر درخواست دی تھی .
متعلقہ خبریں