اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ بار نے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ بنانے کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دے دیا۔
صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ بنانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے، آئینی بینچز کے لئے نامزد سات ججز پر مکمل اعتماد ہے، امید ہے آئینی بینچ جلد تشکیل دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئینی بینچ کی تشکیل سے زیر التواء آئینی مقدمات میں کمی ہوگی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے کیسز مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں، ماہانہ کاز لسٹ اور فوری سماعت کی درخواستوں کو مقرر کرنا احسن اقدام ہے۔
دکی(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی شب رات گئے دکی میں…
دبئی کے 60 روز کے وزٹ ویزے کیلئے 300 درہم فیس ادا کرنی ہو گی…
پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی نہیں لگایا جائے گا: ذرائع ایف بی آر…
بدھ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا کراچی…
فی تولہ سونا 1400 مہنگا ہو کر 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے فی تولہ…
ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پڑا کچرہ ٹھکانے لگایا جس کواری روڈ ،…