ن لیگ چھوڑنے کی خبروں پر سعد رفیق کا موقف بھی سامنے آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر خواجہ سعد رفیق کا مؤقف سامنے آگیا

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے .
خواجہ سعد رفیق نے سیاست یا مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی تردید کردی ہے .

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی سے استعفا دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے .

. .

متعلقہ خبریں