چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت، پاکستان کا کسی اور ٹیم کو مدعو کرنے پر غور


بھارت کے انکار کی صورت میں سری لنکا یا ویسٹ انڈیز کو بلانے کیلیے کام کیا جائے، حکومت کا مؤقف
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی عدم شرکت پر وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کسی دوسری ٹیم کو مدعو کرنے کی تجویز دی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے حکومتی ایڈوائس پر قانونی مشاورت مکمل کرلی جس کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے پی سی بی کو پیغام دیا ہے کہ بھارت کے انکار کی صورت میں سری لنکا یا ویسٹ انڈیز کو بلانے کے لیے کام کیا جائے۔
ایکسپریس ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پی سی بی کو بھارت کے متعلق پالیسی پر گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا ہے جس کی روشنی میں آئی سی سی سے بھارتی انکار کی وضاحت مانگی جائے گی۔
آئی سی سی نے پی سی بی کے نام ای میل میں بھارتی ٹیم کے انکار پر مؤقف اختیار کیا تھا کہ بی سی سی آئی نے زبانی طورپر آگاہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت ٹاکرا پاکستان کے بغیر نہیں ہوسکتا ہے، بھارت کے ساتھ پاکستان کی بھی اتنی ہی اہمیت ہے۔
حکومتی حکام نے پی سی بی کو ہدایت کی ہے کہ اس مسئلے پر دوسرے بورڈز کو بھی اعتماد میں لیا جائے کہ پاکستان نے ہمیشہ مثبت رویہ اور طرز عمل اپنایا ہے لہٰذا اب بھارت کے پاس اخلاقی اور قانونی طور پر پاکستان نہ آکر کھیلنے کی گنجائش نہیں رہتی۔
واضح رہے کہ 1996 میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سری لنکا میں کھیلنے سے انکار کیا تھا جبکہ 2003 میں نیوزی لینڈ نے کینیا اور انگلینڈ نے زمبابوے میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ آئی سی سی نے انکار کرنے والی ٹیموں کے میچز میں حریف ٹیموں کو پوائنٹس دے دیے تھے۔

Recent Posts

دکی: تعمیراتی کیمپ پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 مزدور اغوا

دکی(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی شب رات گئے دکی میں…

1 hour ago

دبئی کے 60 روز کے وزٹ ویزے کی فیس سامنے آ گئی

دبئی کے 60 روز کے وزٹ ویزے کیلئے 300 درہم فیس ادا کرنی ہو گی…

1 hour ago

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا ، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت

پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی نہیں لگایا جائے گا: ذرائع ایف بی آر…

1 hour ago

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بڑھ گئی

بدھ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا کراچی…

2 hours ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

فی تولہ سونا 1400 مہنگا ہو کر 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے فی تولہ…

2 hours ago

صفائی کوئٹہ پروجیکٹ کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن جاری

ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پڑا کچرہ ٹھکانے لگایا جس کواری روڈ ،…

2 hours ago