سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی


عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر فی اونس جب کہ مقامی سطح پر 1300 روپے فی تولہ سستا ہوگیا
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کی کمی سے 2670ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے کی کمی سے 277500 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1115روپے کی کمی سے 237911روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3300روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2829.21روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Recent Posts

دکی: تعمیراتی کیمپ پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 مزدور اغوا

دکی(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی شب رات گئے دکی میں…

1 hour ago

دبئی کے 60 روز کے وزٹ ویزے کی فیس سامنے آ گئی

دبئی کے 60 روز کے وزٹ ویزے کیلئے 300 درہم فیس ادا کرنی ہو گی…

1 hour ago

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا ، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت

پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی نہیں لگایا جائے گا: ذرائع ایف بی آر…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بڑھ گئی

بدھ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا کراچی…

2 hours ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

فی تولہ سونا 1400 مہنگا ہو کر 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے فی تولہ…

2 hours ago

صفائی کوئٹہ پروجیکٹ کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن جاری

ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پڑا کچرہ ٹھکانے لگایا جس کواری روڈ ،…

2 hours ago