حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دراڑ آچکی ہے جو کام ایک نشست میں ہو سکتا تھا اس کو وزیراعظم عمران خان نے اتنا لٹکا دیا۔جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کی وزیراعظم پر تنقید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دراڑ آچکی ہے جو کام ایک نشست میں ہو سکتا تھا اس کو وزیراعظم عمران خان نے اتنا لٹکا دیا۔ڈی جی آئی ایس آئی کسی کا ذاتی ملازم نہیں ہے۔ اس کا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔انہوں نے وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ڈائریکشن پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔
ان کو جو کام دیا گیا تھا انہوں نے کیا۔آرمی چیف میرٹ کو بہترین طریقے سے سمجھتے ہیں۔آرمی چیف کی جانب سے بھیجے گئے تین ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جاتا ہے تو اس پر ادارے کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن جو فضا قائم ہو گئی ہے وہ ٹھیک نہیں۔جو کہا جاتا ہے کہ دلوں میں دراڑ آ جاتی ہے وہ تو آ چکی ہے۔جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس دن عمران خان نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دی،کیا انہوں نے دیکھ لیا تھا کہ پوری آرمی میں اور کوئی بھی چیف بننے کے میرٹ پر پورا نہیں اترتا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے تین نام تجویز کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سمری میں تجویز کردہ ناموں کا جائزہ لیں گے جس کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے ایک نام فائنل کیا جائے گا۔
میڈیا ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے نئے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ بعد ازاں سمری میں مجوزہ نام بھی سامنے آئے۔ وزارت دفاع کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز، لیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کے نام تجویز کیے گئے تھے۔ اس حوالے سے توقع کی جا رہی ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے نئے سربراہ سے متعلق جلد ہی نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے۔ اب کہا جا رہا ہے وزیر اعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے انٹرویو کریں گے۔

Recent Posts

میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا،جسٹس میاں گل حسن کا سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی…

3 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانےکی…

4 mins ago

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

8 mins ago

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

11 mins ago

بھارت: تقریب میں مدعو نہ کرنے پر جھگڑا، خاتون رہنما پر تشدد، چپل کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی…

13 mins ago

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

21 mins ago